حیدرآباد۔20۔فروری(اعتماد نیوز)دہلی میں صدر راج کے نفاذ کے خلاف عام آدمی
پارٹی سپریم کورٹ کے دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا۔ مرکزی حکومت کی جانب
سے دہلی کی اسمبلی کو غیر یقینی صورت حال میں تبدیل کرنے پر آپ نے
مرکزی حکومت پر برہمی کا اظہار کیا۔دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجروال
نے اپنی استعفی کے وقت مرکزی حکومت سے
دہلی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سفارش
کی۔سپریم کورٹ میں داخل کردہ درخواست میں یہ کہا گیا کہ دہلی میں صدر
راج کے نفاذ سے ایک اعتبار سے مرکزی حکومت کی ہی حکومت ہوتی ہے اور دہلی کے
ریاستی انتخابات میں اس حکومت کے ذریعہ تاخیر کی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ
اروند کیجروال کے استعفی کے بعد پیر کے دن سے دہلی میں صدر راج کا نفاذ عمل
میں آیا۔